اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد سالم الغبان پیر کو کربلا پہنچے اور انہوں نے اس صوبے کے گورنر عقیل الطریحی اور چہلم کے خصوصی سیکورٹی انتظامات کے کمانڈروں سے ملاقات کی۔ در ایں اثنا معلومات ہے کہ عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے پیر کی صبح شمالی عراق کے صلاح الدین صوبے کے بیجی شہر میں فوجی دستوں کا معائنہ کیا۔
چہلم کے اس عظيم الشان اور فقيد المثال موقع پرعراقي عوام تو جوق در جوق شرکت کرتے ہيں، ليکن اس موقع ايران ، پاکستان ، ہندوستان، افغانستان نيز امريکا اور يورپ سے لے کر جنوب مشرقي ايشيا تک اور ترکي سے لے کر وسطي ايشيا کے ملکوں نيز خليج فارس کے عرب ممالک کے لاکھوں زائرين کربلائے معلي ميں حاضري ديتے ہيں ۔ چہلم سيد الشہدا کے اس روح پرور موقع پر جو جذبہ اور فلسفہ حاکم ہے وہ ، جہاد و شہادت اور عاشورا کا تسلسل ہے۔
چہلم کےموقع پر مسلمانوں کا عظيم ترين اجتماع ، ايک اسلامي علامتي تحريک ہے کہ جو اہلبيت عليہم السلام کے چاہنے والوں اور آپ کے پيرووں کي طاقت کا مظہر بن گئي ہے اور اس کا ايک اہم ترين پہلو يہ بھي ہے کہ سيدا الشہدا کے ساتھ عقيدت محبت رکھنے والا ہر شخص اس بات کا متمني ہے کہ چہلم کے موقع پر کربلا معلي چلا آئے ۔
واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام کا چہلم اس سال تیرہ دسمبر کو منایا جائے گا۔
.......
/169